اٹلی زلزلہ :لاپتہ افراد کی تلاش جاری ،ہلاکتوں کی تعداد 240ہو گئی ،368زخمی

اٹلی زلزلہ :لاپتہ افراد کی تلاش جاری ،ہلاکتوں کی تعداد 240ہو گئی ،368زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روم ( آن لائن )اٹلی میں بدھ کو آنے والے شدید زلزلے میں اب تک 240 سے زائد افراد ہلاک اور کم سے کم 368 زخمی ہو گئے ہیں جبکہ اب بھی لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ گزشتہ کے روز آنے والے زلزلے کے نتیجے میں اب تک 240 سے زائد افراد ہلاک اور کم سے کم 368 زخمی ہوئے ہیں۔اٹلی کے وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ مرنے والے افراد میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے اور اس بات کا خدشہ ہے کہ یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔ واضح رہے کہ اٹلی میں حکام کے مطابق بدھ کو ملک کے وسطی حصے میں آنے والے شدید زلزلے سے درجنوں افراد ہلاک ہوگئے جب کہ کئی تاحال لاپتہ ہیں۔زلزلے سے بڑی تعداد میں عمارتیں منہدم ہو گئیں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اٹلی کے وزیراعظم میتیو رینزی نے کہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد حتمی نہیں ہے۔انھوں نے زلزلے سے متاثرہ علاقے کے دورے میں وعدہ کیا کہ کسی خاندان، کسی شہر اور کسی گاؤں کو اس آفات میں تہنا نہیں چھوڑا جائے گا۔وزیراعظم میتیو رینزی نے زلزلے کے بعد فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں رات کے وقت امدادی کارروائیاں شروع کرنے پر امدادی کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا۔حکام کے مطابق سب سے زیادہ 86 ہلاکتیں اکومولی میں ہوئی ہیں جو زلزلے کے مرکز کے قریب واقع ہے۔منہدم عمارتوں میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ امریکی جیالوجیکل سینٹر کے مطابق یہ زلزلہ پیراگیا شہر کے جنوبی مشرق میں 76 کلومیٹر کے فاصلے پر آیا۔ اس کی گہرائی سطح زمین سے محض 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کی شدت دارالحکومت روم، ایمبریا، لازیو، لامارشے اور بولونیا تک محسوس کی گئی۔ہلاک ہونے والے افراد کی اکثریت کا تعلق پیسکارا ڈیل ٹورنٹو نامی گاؤں سے ہے جو زلزلے سے مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے امدادی کارکنوں نے پیسکارا ڈیل ٹورنٹو میں دو لڑکوں کو ملبے سے زندہ بھی نکالا ہے۔ امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکوں نے چارپائی کے نیچے چھپ کر زندگی بچانیمیں کامیاب رہے ہیں۔پیسکارا ڈیل ٹورنٹو گاؤں کے علاوہ اماٹریس نامی قصبہ بھی زلزلے سے شدید متاثر ہوا ہے اور وہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔ ماضی کے زلزلوں کے اعداد و شمار کے مطابق خدشہ ہے کہ یہ زلزلہ بھی کافی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔سنہ 2009 میں اکویلا میں آنے والے زلزلے میں جو اٹلی میں بھی محسوس کیا گیا تھا اس میں 300 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔
اٹلی زلزلہ