محکمہ سماجی بہبود میں کروڑوں کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

محکمہ سماجی بہبود میں کروڑوں کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ کے محکمہ سماجی بہبود میں 5 کروڑ 62 لاکھ 10 ہزار روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سدھ نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سلیم رضا جلبانی کی صدارت میں ہوا ۔اجلاس کے دوران محکمہ سماجی بہبود کی آڈٹ رپورٹ پیش کی گئی ۔رپورٹ کے مطابق ایک سال پہلے کے پانچ آڈٹ پیراز میں کرپشن کا انکشاف ہوا ہ ۔غریب عوروں کو سلائی مشین دینے سمیت مختلف کامو ں میں 5 کروڑ 62 لاکھ 10 ہزار روپے کی بے ضابطگیوں سامنے آئی ہیں ۔ محکمہ آڈٹ کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ آڈٹ ریکارڈ بہت زیادہ ہے اس کو ایک میٹنگ میں پیش نہیں کیا جاسکتا ہے جبکہ ریکارڈ میں غلطیاں بھی ہیں ۔سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود نے کہا کہ ریکارڈ مکمل ہے ۔محکمہ آڈٹ کا اعتراض غیر ضروری ہے ۔کمیٹی کی رکن سورٹھ تھیبو نے معاملہ اینٹی کرپشن میں بھیجنے کی تجویز دی ۔جبکہ چیئرمین پی اے سی سلیم رضا جلبانی نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ10 دن میں مکمل ریکادڑ درست کرکے پیش کیا جائے ۔