ڈیرہ ،ڈپٹی کمشنر کی منتخب نمائندوں کو پولیو مہم کامیاب بنانے کی ہدایت

ڈیرہ ،ڈپٹی کمشنر کی منتخب نمائندوں کو پولیو مہم کامیاب بنانے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ معتصم بااللہ شاہ نے کہا ہے کہ منتخب نمائندے 29اگست سے یکم ستمبر 2016تک پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں پولیو کے حوالے سے ضلع بھر کے ویلج ناظمین کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ زاہد پرویز وڑائچ ،محکمہ صحت کے ای ڈی اوڈاکٹر عمر شاہ استرانہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیونیکشن سپورٹ آفیسر طارق حبیب بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ معتصم بااللہ شاہ نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی میں جہاں والدین کا کردار ہے وہاں منتخب نمائندے بھی مہم کی کامیابی کیلئے علاقہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں علاقہ کے مسائل کے حوالے سے بھی ویلج ناظمین ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں ان کے مسائل بھی حل کیئے جائیں گے۔