صوابی مین جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،30گرفتار

صوابی مین جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،30گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی ( بیورورپورٹ) صوابی پولیس نے صوابی کے دور دراز علاقہ ملک آباد میں ڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کیا۔اس دوران پریشر کوکر میں خطرناک بم مواد برآمد علاقہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا جبکہ 30 مشکوک افراد گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دشمن سماج عناصر جرائم پیشہ افراد شدت پسندوں کے خلاف علاقہ گدون ملک آباد میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن ڈی ایس پی سرکل ٹوپی اعجاز خان آبازئی کی زیر نگرانی میں ایس ایچ او گدون لیاقت شاہ خان بمع بھاری نفری پولیس ،ایلیٹ فورس،آر آر ایف ،سنیفر ڈاگ سکواڈ و دیگر بھاری نفری پولیس نے علاقہ ملک آباد و دیگر ملحقہ حساس بانڈہ جات میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کی گئی دوران سرچ اپریشن اطلاع پر پریشر کوکر میں کئی کلو خطرناک بارودی مواد پایا گیا جس میں کیل ،چھریا ،پتریا دیگر جان لیوا وزار موجود تھے ،جس کوبی ڈی ایس سکواڈ نے انتہائی مہارت کے ساتھ ناکارہ بنا کر علاقہ کو بڑی تباہی سے بچالیا گیا ،دوران سرچ اپریشن پورے علاقے میں چھاپہ زنی کی گئی جس میں 30مشکوک افراد گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3عدد پستول و کارتوس برآمد کرلی ،مشکوک افراد کی تفتیش جاری ہیں ، جبکہ ڈی پی او صوابی کی ہدایت پر علاقہ میں سرچ اپریشن جاری رہیں گے #