وکلاء ملک میں دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے تیار رہے ،پروفیسر ابراہیم

وکلاء ملک میں دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے تیار رہے ،پروفیسر ابراہیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیورورپورٹ)جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما پروفیسر محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ وکلاء ملک میں جاری دہشت گردی کے مقابلے کیلئے تیار رہے ۔ کوئٹہ میں نہتے وکلاء پر دہشت گردوں کے خود کش حملے سے قانون کے رکھوالوں کا جذبہ مزید تقویت حاصل کر گیاہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامک لائیر مومنٹ خیبر پختونخواہ کے سات روزہ تربیتی وتفریخی کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی اور لاقانونیت کا دوردوران ہے ۔ نیشنل ایکشن پلان پر حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں ہم آہنگی نظر نہیں آرہی جس سے دہشت گردانہ واقعات جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی اختلافات ختم کراکے شہریوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنائے ۔ کنونشن سے اسلامک لائیرمومنٹ کے رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔