مردان میں واپڈا ملازمین کا اپ گریڈیشن کے حق میں مظاہرہ

مردان میں واپڈا ملازمین کا اپ گریڈیشن کے حق میں مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان(بیورورپورٹ) واپڈاہائیڈرو یونین کے زیراہتمام سینکڑوں ملازمین نے لائن سٹاف کے اپ گریڈیشن کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیااورقلم چھوڑ ہڑتال کے بعد مردان سرکل میں جمع ہوگئے احتجاج کے دوران ملازمین نے بازؤؤں پرسیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں اور وہ اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگارہے تھے اس موقع پر احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان واپڈ اہائیڈرو یونین کے زونل سیکرٹری محبوب شاہ ،ڈویژن ون کے چیئرمین جہانگیر خان ،ڈویژن ٹو کے چیئرمین مسلم خان ،آراو ون کے چیئرمین عارف عالم ،خورشید احمد ،مسافر خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کہاکہ لائن مین کو بنیادی سکیل سات سے نو ،نو سے گیارہ اوراسی طرح میٹر ریڈر ورکس سائیڈکلرک ،بی ڈی اوردیگر آل کیٹیگریز کو اپ گریڈ کیاجائے انہوں نے کہاکہ واپڈا ملازمین پرتشدد ماحول میں اپنی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں اس کے باوجود انہیں بنیادی سہولیات مسیرنہیں انہوں نے کہاکہ ٹیکنکل سٹاف دوران ڈیوٹی جانوں کی قربانیاں دے رہیں اور اب تک 25سے زائد لائن مین موت کے آغوش میں چلے گئے ہیں انہوں نے کہامزید کہاکہ لائن مین ،بل ڈسٹری بیوٹرز ، میٹر ریڈرز ایک سکیل میں بھرتی ہوکر زیادہ تر کئی سال تک ایک ہی سکیل میں ریٹائرڈ ہوجاتے ہیں جو انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے مقررین نے مطالبہ کیاکہ واپڈا ملازمین کو دوسری کمپنیوں کی طرح سالانہ بونس دیئے جائیں ۔