مٹہ ،گجر یوتھ فورم کا افتتاحی پروگرام

مٹہ ،گجر یوتھ فورم کا افتتاحی پروگرام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مٹہ (نمائندہ پاکستان ) تحصیل مٹہ کے علاقے چینالہ درشخیلہ میں گجر یوتھ فورم کا افتتاحی ابتدائے پروگرام کا انعقاد،گجر کنوینشن کے حوالے سے تفصیلی بحث تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز تحصیل مٹہ کے علاقے چینالہ درشخیلہ میں گجر یوتھ فورم کا افتتاحی ابتدائے پروگرام منعقد ہوا جس میں گجر قو م کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔یہ پروگرام چینالہ درشخیلہ میں سہراب خان کے رہائش گاہ پر اور زیر نگرانی فضل رحمان،جہانزیب لالا،اور ڈاکٹر شفیق منعقد ہوا۔پروگرام میں تحصیل مٹہ گجر یوتھ فورم کے چئیر مین محمد صادق نے صدارت کی۔پروگرام میں گجر کنوینشن کے حوالے سے اور گجر برادری کے اتفاق و اتحاد کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی گئی۔اس کے علاوہ پروگرام میں حصول تعلیم پر بھی زور دیا گیا اور کہا گیا کہ صرف تعلیم ہی کی بدولت گجر قوم ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔پروگرام کے آخر میں استحکام پاکستان گجر انٹر نیشنل کنوینشن کیلئے انتظامات مکمل کردئے جو 27 اگست کو اسلام اباد جناح کانوکیشن ھال میں منعقد کیا گیا ہے