ضلع ہنگو کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں ،ایکسین سی اینڈ ڈبلیو

ضلع ہنگو کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں ،ایکسین سی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ھنگو( بیورورپورٹ) ضلع ھنگو کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کیئے جا رہے ہیں علاقہ کے عوام اور مشران کی تعاون سے تعمیراتی کام میں کسی قسم کی کہتائی برداشت نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار ایکسین سی این ڈبلیو محمد ریاض خان نے ھنگو یونین آف جرنلسٹ کے ایک نما ئندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہو نے کہا ہسپتالو ں کالجوں سکولوں سڑکوں اور دیگر اجتماعی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ضلع بھر میں کہی بھی کسی منصوبے میں سست روی ہو یا اور کوئی مسلہ ہو تو ان کو دور کرنے کرنے کے لیئے اقدامات اٹھائے جائیں گے اور علاقہ کے مشران نا ظیمین اور صحافیون کے تعاون سے ھنگو ضلع کو ایک ماڈل ضلع بنایا جائے گا انہو نے کہا کہ ڈیپٹی کمشنر ھنگو کی نگرانی میں تمام ترقیا تی منصوبوں پر تعمیراتی کام کا معیار بہتر بنا ئیں گے اور ممبران قومی وصوبائی اسمبلی اور ضلع وتحصیل نا ظیمین کے مشاورت سے ضلع بھر میں ایک جامعہ منصوبہ شروع کریں گے تاکہ ھنگو کی خوبصورتی میں اضافہ ہوسکے