ترقیاتی سکیموں کی تکمیل سے عوام ایک خوشگوار تبدیلی محسوس کرینگے مولانا گوہر شاہ

ترقیاتی سکیموں کی تکمیل سے عوام ایک خوشگوار تبدیلی محسوس کرینگے مولانا گوہر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیورو رپورٹ)رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ نے کہا ہے کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جمعیت دفاع اسلام کے ساتھ عوامی حدمت کیلئے کوشاں ہے ۔ نستہ میں سوئی گیس منصوبے کے افتتاخی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مولانا سید گوہر شاہ نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔ جمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ عوامی مفادات کو مد نظر رکھ کر ترقیاتی منصوبوں کو تکمیل تک پہنچایا ہے ۔ جمعیت علمائے اسلام جمہوری طریقے سے اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے قانون سازی میں بھر پور کر دار ادا کر رہی ہے جس سے وطن عزیز میں سیکولر ز ،لبرلرزاور دیگر قوتوں کے حوصلے پست ہو ئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ نیابت میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے عوام ایک خوشگوار تبدیلی محصوص کرینگے اور جو علاقے سوئی گیس اور بجلی کی سہولت سے محروم ہے ان علاقوں کیلئے خصوصی فنڈ کا اجرا ء کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے کو ششوں کے علاوہ ترقیاتی کام ہمارا مشن ہے ۔ اس موقع پر مولانا عنایت اللہ نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں عبد الصمد خان ، حاجی یار حسن خا ن ، مولانا ودود شاہ نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔