مردان ،معصوم طالبہ پر استانی کا تشدد ،آدھا موہ کردیا

مردان ،معصوم طالبہ پر استانی کا تشدد ،آدھا موہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان ،معصوم طالبہ پر استانی کا تشدد ،آدھا موہ کردیا

مردان (بیورورپورٹ) پرائیوٹ سکول کی استانی نے سکول ورک میں تاخیر پر 6سالہ بچی پر بدترین جسمانی تشدد کرکے ڈنڈوں سے مارمار کرادھ موا کردیامردان کے شہری علاقہ باغ ارم کے رہائشی اکبرزیب نے پریس کلب میں تشدد کا نشانہ بننے والی کم سن بچی کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہاکہ اس کی بھانجی6سالہ انارکلی گھر کے قریب الفلاح پبلک سکول میں کلاس ون کی طالبہ ہے جمعرات کے روزانارکلی سکول گئی تھی اس دوران کلاس ورک نہ کرنے پرکلاس ٹیچر غصہ میں آگئی اور کم سن بچی پر ڈنڈوں کو مارمار کر برا حال کردیاجس سے وہ جسم کے مختلف حصوں پر زخم آئے اور ڈنڈوں کے نشانات پڑے متاثرہ بچی کے والد نے بتایاکہ واقعے کے بعد جب وہ سکول گیا تو استانی نے کہاکہ اس کا بلڈ پریشر ہائی ہوجاتاہے اوروہ ہوش میں نہیں رہتی زخمی بچوں کو بعدازاں مقامی ہسپتال میں طبی امداد کے لئے پہنچادیاگیا ۔