ڈیرہ میں با پ بیٹوں کے ہاتھوں ایک شخص قتل

ڈیرہ میں با پ بیٹوں کے ہاتھوں ایک شخص قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) نشے سے منع کرنے اور اس کا کاروبار نہ کرنے کی نصیحت پر کلاچی کے محلہ زرنی خیل میں باپ بیٹوں نے فائرنگ کرکے عبدالرشید نامی شخص کو قتل کردیا ،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی کی حدود میں محلہ زرنی خیل میں اکبر علی ،اسکے بھائی اعجاز اور والد رمضان نے فائرنگ کرکے عبدالرشید کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے کلاچی پولیس نے مقتول کی بیوہ نور جہاں بی بی کی رپورٹ پر تین افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ۔نور جہاں بی بی کے مطابق اس کا شوہر عبدالرشید ملزم اکبر علی کو نشہ سے منع کرتا تھا اور نشے کا کاروبار کرنے سے بھی روکتا تھا جسکی وجہ سے انہوں نے یہ اقدام کیا ۔