مٹہ ،موبائل مارکٹ میں معمولی تکرار پر چھریاں چل گئیں ،7 زخمی

مٹہ ،موبائل مارکٹ میں معمولی تکرار پر چھریاں چل گئیں ،7 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مٹہ (نمائندہ پاکستان ) مٹہ بازار عارف موبائل مارکیٹ میں وقتی تکرار پر دو فریقوں کے درمیان لڑائی ۔چھریوں کی ازادانہ استعمال ۔دونوں فریقوں سے سات افراد زخمی ۔زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک ۔مٹہ ہسپتال سے سیدوشریف ہسپتال منتقل ۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مٹہ بازار مٹہ چوک کے عارف موبائل مارکیٹ میں دو فریقوں کے درمیان وقتی تکرار پر لڑائی ہوئی ۔جس میں ایک فریق سے شاہ سید ،عالمگیر ،ذاکر اور انعام سکنہ اشاڑے حال سیجبنڑ اور دوسرے فریق سے نور زمان ،نور علی، شیر علی سکنہ اشاڑے جو بھائی ہے زخمی ہوئے ۔زخمیوں میں دونوں فریقوں سے ایک ایک بندہ شدید زخمی ہوکر مٹہ ہسپتال سے سیدوشریف ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ادھر پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔پولیس کے مطابق وجہ وقتی تکرار بتائی جاتی ہے ۔