وفاق المدارس کا ضمنی امتحان 27 اگست کو ہوگا

وفاق المدارس کا ضمنی امتحان 27 اگست کو ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوپی (نامہ نگار) وفاق المدرس ضلع صوابی کے دینی مدارس کے اجلاس کا انعقاد، صدارت مسؤل ضلع صوابی مولانا مفتی نصیر محمد حقانی نے کی۔یک روزہ تدریب المعلمین 2نومبر جبکہ وفاق کے ضمنی امتحان کا آغاز 27 اگست کو ہوگا۔ صوابی میں تین امتحانی سنٹرز قائم ۔اعلامیہ تفصیلات کے مطابق وفاق المدرس العربیہ پاکستان ضلع صوابی کے زیر انتظام چلنے والے دینی مدارس کے اجلاس کا انعقاد، دینی مدراس کے نظم ونسق اور تعلیم وتربیت کے حوالے سے مسؤل ضلع صوابی مولانا مفتی نصیر محمد حقانی کے زیرِ صدارت میں ہوا۔200کی تعداد میں مدارس کے مہتممین اور ناظمین نے شرکت کی، مولانا محمد امین دوست نے ترغیبی بات کی، شرکاء کو بتایا گیاکہ یک روزہ تدریب المعلمین کورس 2نومبر2016 کو بمقام مدرسہ تعلیم القرآن شاہ منصور میں منعقد ہوگی۔جبکہ وفاق المدرس کے ضمنی امتحان کا آغاز 27 اگست 2016 کوبروز ہفتہ ہوگا۔جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ضلع صوابی میں بنات کے دو سنٹر بمقام خدیجۃ الکبریٰ اسلامک سنٹر شیوہ اڈہ ، اور مدرسہ میمونہ للبنات کلابٹ جبکہ بنین کے لئے بمقام مدرسہ سلمان فارسی پائی پاس روڈ ٹوپی میں ایک سنٹر قائم کیا گیا ہے۔اختتامی دعا استاد الحدیث جامعہ رشیدیہ ٹھنڈ کوئی مولانا عطاء الرحمان صاحب نے کی۔