بونیر میں موسم برسات کی شجر کاری مہم جاری

بونیر میں موسم برسات کی شجر کاری مہم جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) محکمہ جنگلات بونیر واٹر شیڈ بلین ٹریز سونامی فارسٹیشن پراجیکٹ کے اہداف کے حصول کی طرف گامزن ۔صوبہ خیبر پختونخواہ کے دیگر فارسٹ ڈویژنوں کی طرح بونیر واٹر شیڈ ڈویژن نے بھی موسم برسات کا شجر کاری مہم عروج پر ہے۔اس سلسلے میں گورنمنٹ مڈل سکول شنئی تورورسک میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔جس میں عمائیدین علاقہ کے علاوہ یوسی آباخیل کے ڈسٹرکٹ کونسلر گل محمد خان عرف طوطا ،ویلیج ناظم لطف الرحمن،اجمل خان، ڈی ایف او واٹر شیڈ حضرت میر،رینج آفیسر گل رحمن،سکول کے عملہ اور بچوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایف او واٹر شیڈ حضرت میر نے کہا کہ دسمبر 2016تک بونیر واٹر شیڈ ایک کروڑ سے زائد پورے لگانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔کسی بھی ملک کی ترقی میں جنگلات کا کردار انتہائی اہم ہے،پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے۔موجودہ صوبائی حکومت نے بلیئن ٹریز سونامی کا جو منصوبہ شروع کیا ہے۔اس منصوبے کی کامیابی سے پورے صوبہ کے عوام مالی طور پر مستحکم ہوجائیں گے۔ہمارے ملک میں جنگلات کی موجودہ شرح 5فیصد ہے۔جبکہ صوبائی حکومت اس شرح کو 2فیصد تک کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیلیئن ٹریز سونامی پراجیکٹ میں ہم لالچی،چھیڑ ،پولائی،ایپل ایپل،روبینہ ،باکائنہ،ایلنتھیس،سفیدا،پاپلر ،غوز،اخروٹ اور توت جیسے پودے محکمانہ طور پر لگاتے ہیں۔اور یہی پودے زمینداروں کو مفت بھی دیتے ہیں،۔ڈی ایف او واٹر شیڈ نے کہا کہ ہم پودے لگانے کیساتھ ساتھ اس کی نگرانی کیلئے باقاعدہ مالی کا بندوبست بھی کرتے ہیں۔جو ہر روز ان پودوں کی دیکھ بال بھی کرتے ہیں۔محکمہ واٹر شیڈ سونامی پراجیکٹ کے تحت روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ حکام بالا کو بجھواتے ہیں۔انہوں نے سکول کے طلباء اور عمائدین علاقہ سے کہا کہ وہ اپنے علاقوں میں جاکر پودوں کی اہمیت کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرے۔ تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ پودے لگاکر اور اس کی دیکھ بال کر کے اس پراجیکٹ کو کامیابی سے ہمکنار کرے۔اس موقع پر ڈی ایف او نے سکول میں پودا لگا کر اس مہم کا آغاز کیا۔اور بعد میں سائیڈ پر جا کر اجتماعی طور پر پودا لگانے والے فارسٹیشن کے وزٹ بھی کی۔