مبینہ طورپر دنیا کا پہلا دستی بم دریافت

مبینہ طورپر دنیا کا پہلا دستی بم دریافت
مبینہ طورپر دنیا کا پہلا دستی بم دریافت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

یروشلم(مانیٹرنگ ڈیسک ) اسرائیل میں ماہرین نے ملک کے شمالی ساحل سے دنیا کا پہلا دستی بم دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے ، اندازہ ہے کہ یہ بم سات سو سال پرانا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے شمالی اسرائیل کے ساحل سے ایک ایسا دھماکا خیز آلہ دریافت کیا ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ شاید دنیا کا پہلا دستی بم ہو، جسے صلیبی جنگوں کے دوران استعمال کیا گیا تھا۔

مریخ کا سفر،ایک اور اہم سنگ میل عبور

رپورٹ کے مطابق ٹھوس مٹی اور لکڑی سے بنے اس دھماکا خیز آلے کے اندر بارودی مواد کو بھر کے دشمنوں کی جانب پھینکا جاتا تھا۔ اسرائیلی آرکیالوجسٹ ڈائیگو بارکان کا اس دریافت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ جنگوں میں استعمال ہونے والے یہ دستی بم بازنتینی عہد سے لے کر سلطنت عثمانیہ تک استعمال ہوتے رہے۔