اغوا کا ڈراپ سین، اسلام آباد سے غائب 3بہنیں لاہور سے برآمد،3لڑکے بھی پکڑے گئے

اغوا کا ڈراپ سین، اسلام آباد سے غائب 3بہنیں لاہور سے برآمد،3لڑکے بھی پکڑے گئے
اغوا کا ڈراپ سین، اسلام آباد سے غائب 3بہنیں لاہور سے برآمد،3لڑکے بھی پکڑے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد سے پیر کو غائب تین بہنیں لاہور سے برآمد کرلی گئیں ، تین لڑکے بھی پکڑے گئے ، لاہور مغل پورہ سے لاپتا دو بہنیں خود ہی تھانہ پہنچ گئیں جنہیں والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکیاں والدین کے سخت رویئے کے باعث خود ہی گھر چھوڑ کر لی گئی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے سہالہ سے پیر کو لاپتہ ہونیوالی تین بہنوں کا ڈراپ سین ہوگیا۔

جمرود سے تین افراد کی لاشیں برآمد

تینوں بہنیں اغوا نہیں ہوئی تھیں بلکہ اپنی مرضی سے گئی تھیں۔ نجی ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ تینوں بہنوں کو لاہور سے برآمد کیا گیا ہے۔ لڑکیوں کے ساتھ تین لڑکے شہزاد ، سہیل اور خوشی محمد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ مریم نور ، نجیبہ نور اور زینب نور پیر کو سکول جاتے ہوئے غائب ہوگئی تھیں۔ والد کی درخواست پر پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا۔ دوسری طرف لاہور مغل پورہ سے لاپتا دو بہنیں خود ہی تھانہ مغل پورہ پہنچ گئیں۔ دونوں بہنوں کے اغوا کا مقدمہ گزشتہ روز والد نے درج کرایا تھا۔ لڑکیوں نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ والدین کے سخت رویے کے باعث گھر چھوڑ کر چلی گئی تھیں۔ پولیس نے 17 سالہ حنا اور 18 سالہ ثنا کو والدین کے حوالے کر دیا۔

مزید :

جرم و انصاف -