پوکے مون کھیلتے شخص نے خاتون کی جان لے لی

پوکے مون کھیلتے شخص نے خاتون کی جان لے لی
پوکے مون کھیلتے شخص نے خاتون کی جان لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

توکو شیما(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان میں پوکے مون کھیلتے ایک ٹرک ڈرائیور نے راہ چلتی خاتون کو اگلے جہان پہنچا دیا۔ تفصیلات کے مطابق افسوس ناک واقعہ جاپان کے شہر توکو شیما میں پیش آیا جہاں پوکے مون کھیلتے انتالیس سالہ شخص نے راہگیر خاتون کو کچل ڈالا۔پولیس نے ملزم کوگرفتار کرلیا ہے جس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت ان کی مکمل توجہ سڑک پر نہیں تھی، ہلاک ہونے والی خاتون کی ایک ساتھی بھی زخمی ہوگئی۔حادثہ منگل کی شام پیش آیا جب انتالیس سالہ مقامی کسان منی ٹرک چلانے کے دوران پوکے مون گیم کھیل رہا تھا،ڈرائیور کی پوری توجہ گیم پر تھی اور اسی دوران ٹرک نے راہگیر دو خواتین کو کچل دیاجن میں سے ایک دم توڑگئی۔پولیس کے مطابق ملک میں مقبول پوکے مون گو گیم کے نتیجے میں رونما ہونے والا پہلا حادثہ ہے۔گیم کی خالق کمپنی ننٹینڈو نے اس واقعے پر متاثرہ خاندان سے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

واٹس ایپ کی پرائیویسی پالیسی بد ل گئی

سمارٹ فونز پر چلنے والی اس گیم کو کھیلنے کے دوران اگر ایپ کو لگے کہ کھلاڑی چلتی ہوئی گاڑی میں ہے تو اسے وراننگ دی جاتی ہے۔جیسے جسیے سمارٹ فون گیم پوکےمون گو مقبول ہو رہی ہے ویسے ہی ویسے مختلف حادثات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔کچھ عرصہ قبل امریکہ میں دو ایسے لڑکوں کو چور سمجھ کر ان پر فائرنگ کی گئی تھی جو رات کو گیم کے کردار کو ڈھونڈ رہے تھے۔۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

گذشتہ ماہ ہی بوسنیا میں خبردار کیا گیا تھا کہ پوکےمون گو کھیلتے ہوئے ان علاقوں میں جانے سے گریز کیا جائے جہاں جنگ کے دوران بارودی سرنگیں بچھائی گئیں تھیں۔اس کے علاوہ سعودی عرب اور ایران میں اس گیم پر پابندی عائد کی جا چکی ہے