نیپال میں مسافر بس دریا میں جا گری ، 21افراد ہلاک ، 17کو بچا لیا گیا

نیپال میں مسافر بس دریا میں جا گری ، 21افراد ہلاک ، 17کو بچا لیا گیا
نیپال میں مسافر بس دریا میں جا گری ، 21افراد ہلاک ، 17کو بچا لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کھٹمنڈو (مانیٹرنگ ڈیسک ) وسطی نیپال میں مسافر بس دریا میں جا گری ، حادثے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 21افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔

کٹھمنڈو پوسٹ کے مطابق وسطی نیپال میں مسافر بس بے قابو ہو کرضلع چتوان کے دریائے تریشولی میں جا گری جس کے نتیجے میںدو خواتین سمیت 21افراد ہلاک ہو گئے ، حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے17مسافروں کو زخمی حالت میں بچا لیا گیا ہے جو مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بد قسمت بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کرتقریباُُ دو سو میٹر اونچی سڑک سے دریا میں آگری ، بس میں 39مسافر سوار تھے جبکہ ڈرائیور اور کنڈیکٹر تاحال لاپتہ ہیں جبکہ ایک زخمی دوران علاج چل بسا تاہم مرنے والے تمام افراد کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکار جائے حادثہ کا اچھی طر ح جائزہ لے رہے ہیں اور اس بات کی تسلی کی جا رہی ہے کہ کوئی مسافر بس کے ملبے میں پھسنا ہوا تو نہیں ۔