قندیل قتل کیس میں پیش نہ ہونے پر مقتولہ کے 2 بھائی اشتہاری قرار دینے کا حکم

قندیل قتل کیس میں پیش نہ ہونے پر مقتولہ کے 2 بھائی اشتہاری قرار دینے کا حکم
قندیل قتل کیس میں پیش نہ ہونے پر مقتولہ کے 2 بھائی اشتہاری قرار دینے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ویب ڈیسک) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس میں ملوث 2 بھائیوں کے پیش نہ ہونے پر انہیں اشتہاری قرار دینے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ مظفر آباد کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار کئے گئے ملزموں سے تفتیش میں معلوم ہوا کہ مقتولہ کے 2 بھائی بھی اس میں ملوث ہیں جن میں اس کا سعودی عرب میں مقیم بھائی محمد عارف اور سندھ کے حساس ادارے میں ملازم بھائی محمد اسلم شاہین بھی شامل ہے جن کو تفتیش کے لئے کئی بار طلب کیا گیا لیکن دونوں بھائی پیش نہیں ہوئے اس لئے دونوں کو اشتہاری قراردے کر وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں مذکورہ درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی گئی ہے۔

مزید :

ملتان -