مصطفی کمال کی دبئی روانگی، حیدر عباس اور سلیم شہزاد سے ملاقات کریں گے

مصطفی کمال کی دبئی روانگی، حیدر عباس اور سلیم شہزاد سے ملاقات کریں گے
مصطفی کمال کی دبئی روانگی، حیدر عباس اور سلیم شہزاد سے ملاقات کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (این این آئی) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نجی دورے پر دبئی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ممکنہ طورپر  دو روز قیام کریں گے۔ مصطفی کمال سے اہم شخصیات کی ملاقات متوقع ہے۔

خبررساں ایجنسی کو ذرائع نے  بتایا کہ ایم کیو ایم کے رہنماﺅں حیدر عباس رضوی اور سلیم شہزاد بھی مصطفی کمال سے ملاقات کریں گے۔یادرہے کہ الطاف حسین کی طرف سے پاکستان کے بارے میں اول فول بولنے کے بعد ایم کیوایم مشکلات کا شکار ہے اور عامر لیاقت سمیت کئی رہنماوٌں نے پارٹی سے منہ موڑ لیا جبکہ اس سے قبل بھی کئی رہنماء منحرف ہوکر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوچکے ہیں ۔

مزید :

کراچی -