قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ ، کامران اکمل اور سلمان بٹ نے چوکوں ، چھکوں کی بارش کر دی

قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ ، کامران اکمل اور سلمان بٹ نے چوکوں ، چھکوں کی بارش کر دی
قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ ، کامران اکمل اور سلمان بٹ نے چوکوں ، چھکوں کی بارش کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ویب ڈیسک)راولپنڈ ی میں قومی ٹی 20 کپ کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا جہاں لاہور وائٹس کے کامران اکمل اور سلمان بٹ نے چوکوں ،چھکوں کی بارش کرتے ہوئے لاہور بلیوز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور وائٹس نے ٹاس جیت کر لاہوربلیوز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ لاہور بلیوز نے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 182رنزبنائے۔ نویدیاسین 40 گیندوں پر 6چوکوں اور ایک چھکے کیساتھ53رنز بنا کر نمایاں رہے ، ناصر جمشید 46، کپتان احمدشہزاد 19، نعمان انور 28اور فہیم اشرف 4رنز بناکرآئوٹ ہوئے جبکہ سعد نسیم 26رنز کیساتھ ناٹ آو¿ٹ رہے۔ لاہوروائٹس کی جانب سے عمادبٹ نے 3جبکہ کامران غلام اورکاشف بھٹی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں لاہور وائٹس کی جانب سے کپتان کامران اکمل اور سلمان بٹ نے جارحانہ انداز سے کھیلتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 91گیندوں پر 163 رنزبنائے۔ کامران اکمل 40 گیندوں پر 11چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 81رنزبنا کر آئوٹ ہوئے۔ سلمان بٹ 55 گیندوں پر 13چوکوں اور2چھکوں کی مدد سے 84اور عمراکمل 15رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں‎
اس طرح لاہور وائٹس نے ہدف 16.3 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔کامران اکمل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ،قبل ازیں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں کراچی بلیوز نے کراچی وائٹس کو 9رنز سے شکست دیدی۔ کراچی بلیوز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیاتاہم بلیوز کے اوپنر خرم منظور بغیرکوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ،شاہ زیب حسن 60، کپتان خالد لطیف 17، فوادعالم 8، محمدسمیع 15، رومان رئیس 8، سیف اللہ 9، علی خان 3رنزبناکرآئوٹ ہوئے جبکہ بلاول بھٹی 21اور سعیداجمل 7رنز بناکرناٹ آئوٹ رہے۔ اس طرح کراچی بلیوز نے 8وکٹوں کے نقصان پر 158رنزبنائے۔

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپنر تلکارتنے دلشان نے بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا

کراچی وائٹس کی جانب سے اعظم حسین، میرحمزہ اور تابش نے 2،2 جبکہ سہیل خان اور اکبرالرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں کراچی وائٹس مقررہ 20اوورز میں8وکٹوں کے نقصان پر 149رنزبناسکی۔ کراچی وائٹس کی جانب سے رمیزراجہ جونیئر 19، طارق ہارون28اورسہیل خان 25 رنز بناکرآئوٹ ہوئے۔محمدسمیع نے 3جبکہ بلاول بھٹی اور سعید اجمل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ شاہ زیب حسن کومین آف دی میچ قرار دیاگیا۔

مزید :

کھیل -