گاڑی کی طرح دوڑنے والا سوٹ کیس تیار

گاڑی کی طرح دوڑنے والا سوٹ کیس تیار
گاڑی کی طرح دوڑنے والا سوٹ کیس تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس(ویب ڈیسک) امریکی کمپنی نے دنیا کا پہلا موٹر والا سوٹ کیس متعارف کروایا ہے جس پر بیٹھ کر سفر بھی کیا جاسکتا ہے۔اپنی تمام موٹروں اور دوسرے تام جھام سمیت اس سوٹ کیس کا مجموعی وزن 10 کلو سے بھی کم ہے لیکن پھر اس کی گنجائش خاصی زیادہ ہے اوراس سے بھی بڑھ کر یہ تقریباً 140 کلوگرام وزنی سوار کو بٹھا کر 8 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتا ہے یعنی تیز قدموں سے پیدل چلنے کے مقابلے میں بھی 3 گنا زیادہ تیز رفتاری سے۔فی الحال یہ سوٹ کیس بہت مہنگا ہے جس کی قیمت ایک لاکھ پاکستانی روپوں کے لگ بھگ ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے یہ سوٹ کیس بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی ہے جس کی مدد سے اس کے پہیوں اور ڈھانچے کو بطورِ خاص نہایت مضبوط اور ہلکا پھلکا بنایا گیا ہے۔ یہ سوٹ کیس اس انداز سے بنایا گیا ہے کہ ہوائی جہاز میں نشست کے اوپر والی جگہ میں (جہاں مسافر اپنا چھوٹا موٹا سامان رکھتے ہیں) آسانی سے سما سکتا ہے۔اگر آپ اسے ساتھ لے جانا چاہتے ہیں تو پہیوں والے عام سوٹ کیس کی طرح کھینچتے ہوئے لے جاسکتے ہیں۔ لیکن اگر اس پر سواری گانٹھنا چاہتے ہیں تو یہ بھی ممکن ہے۔

سوٹ کیس کو ”ڈرائیو“ کرنے کے لیے اس کے بالائی حصے میں ایک عدد کنٹرول ڈیش بورڈ لگا ہوا ہے جب کہ کسی اسکوٹر کی طرح اس میں ایل ای ڈی بیک لائٹ بھی نصب ہے۔ڈیش بورڈ والے حصے میں ہی سیل فون اور لیپ ٹاپ وغیرہ جیسے دستی آلات کے لیے یو ایس بی چارجنگ پورٹ بھی موجود ہے جب کہ سوٹ کیس کی اپنی بیٹری ڈاو¿ن ہونے کی صورت میں یہی چارجنگ پورٹ استعمال کرتے ہوئے اسے نزدیکی ساکٹ سے جوڑا جاسکتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -