ایک تصویر جس نے پوری دنیا میں ہنگامہ برپا کر دیا ، یہ آدمی کیا کر رہا ہے ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

ایک تصویر جس نے پوری دنیا میں ہنگامہ برپا کر دیا ، یہ آدمی کیا کر رہا ہے ؟ جان ...
ایک تصویر جس نے پوری دنیا میں ہنگامہ برپا کر دیا ، یہ آدمی کیا کر رہا ہے ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اس تصویر کو دیکھ کر آپ یقیناُُ یہی سمجھ رہے ہونگے کہ یہ کوئی لاش ہے جو اوندھے منہ پانی میں گری پڑی ہے مگر حقیقت جان کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے کہ یہ ایک جیتا جاگتا انسان ہے جو اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے پانی میں اوندھے منہ کام کر رہا ہے ۔اس تصویر میں نظر آنے والا شخص ایک میونسپل ورکر ہے جو ایک خاتون کی شکایت پر اس کے گھر کے قریب پانی کا پائپ فٹ کر رہا ہے ۔

ٹیکساس کی رہائشی انڈریا ایڈمز نامی ایک خاتون نے اس شخص کو پانی کا پائپ فٹ کرنے کیلئے بلانے کے بعد جب اس جگہ کا معائنہ کیا تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ میونسپل کا ملازم پائپ فٹ کرنے کیلئے پوری طرح پانی میں ڈوبا ہوا ہے ۔

نیپال میں مسافر بس دریا میں جا گری ، 21افراد ہلاک ، 17کو بچا لیا گیا، مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

جس پر اس خاتون نے اس شخص کی تصاویر لیکر فیس بک پر پوسٹ کر دیں جہاں انہیں ہزاروں افراد نے شیئر کیاجس کے بعد انڈریا ایڈمز کو اپنا فیس بک پیج غیر فعال کرنا پڑا کیونکہ ان تصاویر کو شیئر کرنے کے بعد انہیں ہزاروں لوگوں کی جانب سے کمینٹس موصول ہونا شروع ہو گئے ۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

فیس بک پر اپنی تصاویر دیکھ کر 23سالہ جمی کوکس کا کہنا تھا کہ وہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے پر یقین نہیں رکھتا اور نہ ہی مشہور ہونے کیلئے ایسا کرتا ہے ۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ اس قسم کے کام میں کبھی لوگ مذاق بھی اڑاتے ہیں اور کبھی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -