تہمینہ جنجوعہ کا پاکستان کی پہلی خاتون سیکریٹری خارجہ بننے کا امکان

تہمینہ جنجوعہ کا پاکستان کی پہلی خاتون سیکریٹری خارجہ بننے کا امکان
تہمینہ جنجوعہ کا پاکستان کی پہلی خاتون سیکریٹری خارجہ بننے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے جنیوا مشن میں پاکستان کی مستقل مندوب مس تہمینہ جنجوعہ اعزاز احمد چوہدری کی جگہ پر سیکریٹری خارجہ کا عہدہ سنبھالیں گی۔ وہ ملک کی 29ویں اور پہلی خاتون سیکریٹری خارجہ ہوں گی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اعزاز چوہدری کو امریکا میں پاکستان کا سفیر مقرر کیا جا رہا ہے جبکہ موجودہ سفیر جلیل عباس جیلانی جنوری میں اپنے عہدے میں ملنے والی توسیع مکمل کر رہے ہیں۔ تہمینہ جنجوعہ اس سے پہلے اٹلی میں پاکستان کی سفیر تھیں اور وہ دو ماہ تک ترجمان دفتر خارجہ سمیت کئی اہم ذمہ داریاں انجام دے چکی ہیں۔ وزیراعظم نے ان کے تقرر کی منظوری دیدی ہے۔

خطے کو غربت کے خاتمے کیلئے کام کرنا ہو گا ، سارک ممالک کیساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہیں : نواز شریف

اس عہدے کیلئے فرانس میں پاکستان کے سابق سفیر غالب اقبال، بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط اور چین میں سفیر مسعود خالد کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا تھا۔ سیکریٹری خارجہ کے تقرر سے دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں پاکستانی سفیروں کی تبدیلی متوقع ہے۔ تہمینہ جنجوعہ کے شوہر منصور احمد بھی سفیر ہیں اور وہ سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -