گالی نشر کرنے پر،پیمرا کا15ٹی وی چینلز کو نوٹس

گالی نشر کرنے پر،پیمرا کا15ٹی وی چینلز کو نوٹس
گالی نشر کرنے پر،پیمرا کا15ٹی وی چینلز کو نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پیمرا نے گالی نشر کرنے پر 15 ٹی وی چینلز کو نوٹس جاری کئے ہیں اور چینلز کو یکم ستمبر تک جواب دہی کا حکم دیا ہے جن چینلز کو نوٹس دیا گیا ان میں ایکسپریس نیوز، جیو ٹی وی ، چینل 24، اے آر وائی نیوز، آج ٹی وی ، ڈان نیوز، دنیا نیوز، کیپٹل ٹی وی، سماء، جاگ ، وقت نیوز، اب تک ٹی وی، چینل 5، نیوز ون اور سچ ٹی وی شامل ہیں۔

پیمرا اعلامیے کے مطابق  چینلز پر 24اگست2016 سہ پہر 15:39پر معمول کی نشریات کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنماامین آفریدی کی پریس کانفرنس میں ”گالی “بغیر کسی رکاوٹ کے نشر ہوئی، جو کہ سپریم کورٹ کے نافذ کردہ الیکٹرنک میڈیا ضابطہ اخلاق کی شقوں (e)(1),5,13 اور 17کی صریحاََ خلاف ورزی ہے۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں‎
یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ پیمرا تمام لائسنس کنندگان کو متعدد بار ہدایات جاری کر چکا ہے کہ وہ معمول کی نشریات میں خصوصاً براہِ راست نشریات کے دوران تاخیری نظام نصب کریں تا کہ کسی بھی قسم کا غیر مناسب اور نازیبا مواد نشر نہ ہو سکے۔ تاہم مشاہدے میں مسلسل یہ بات آ رہی ہے کہ چینلز تاخیری نظام کو نصب کرنے میں یا تو لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں یا اگر نصب کیا ہے تو اس کے موثر استعمال سے گریزاں ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -