آج پنجاب ، سندھ اور کشمیر سمیت بیشتر مقامات پر گرچ چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے: محکمہ موسمیات

آج پنجاب ، سندھ اور کشمیر سمیت بیشتر مقامات پر گرچ چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے: ...
آج پنجاب ، سندھ اور کشمیر سمیت بیشتر مقامات پر گرچ چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے: محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب اور کشمیر میں اکثر مقامات جبکہ سندھ ، خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان، مشرقی بلوچستان(سبی، نصیر آباد، قلات، ژوب ڈویژن) میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی ہو سکتی ہے۔ 

فورکاسٹنگ آفیسر محمدایاز کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران پنجاب، سندھ اور کشمیر میں اکثر مقامات جبکہ خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان، بلوچستان میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش کی توقع ہے ،موسلا دھار بارش کے باعث پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگگت بلتستان اور کشمیر کے مقامی/برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

نیپال میں مسافر بس دریا میں جا گری ، 21افراد ہلاک ، 17کو بچا لیا گیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب اور میرپورخاص ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ ہزارہ ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب: لاہور(سٹی 66، ائیرپورٹ43)، اوکاڑہ50، گوجرانوالہ 21، سیالکوٹ (سٹی10، ائیرپورٹ06)، بہاولنگر04، قصور03، ساہیوال02، سندھ: ڈپلو27، نگرپارکر، اسلام کوٹ24، مٹھی18، چھاچھرو 02، خیبرپختونخوا: پاراچنار27، کاکول01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

بھارت کی پوری فوج بھی آزادی کی تحریک نہیں دبا سکتی ، کشمیری ہتھیار نہیں ڈالیں گے : سید علی گیلانی

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت:سبی میں42، دالبندین، دادو40 جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 22، اسلام آباد 23، کراچی 28،پشاور 25، کوئٹہ 16، گلگت اور چترال میں19اور ہنزہ میں 14ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

مزید :

ماحولیات -