جیکب آباد میں ایڈز کا شکار شہری چل بسا،بیوی اوربیٹی میں تصدیق، 60شہری بھی موذی مرض میں مبتلا

جیکب آباد میں ایڈز کا شکار شہری چل بسا،بیوی اوربیٹی میں تصدیق، 60شہری بھی ...
جیکب آباد میں ایڈز کا شکار شہری چل بسا،بیوی اوربیٹی میں تصدیق، 60شہری بھی موذی مرض میں مبتلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جیکب آباد(این این آئی)جیکب آبادمیں ایڈز نے ایک شخص کی جان لے لی جب کہ اسکی بیوی او ر بیٹی میں بھی ایڈزکی تصدیق ہو گئی ہے۔ ضلع جیکب میں 60سے زائد افراد کے اس خطر ناک مرض میں مبتلا ہونے کاانکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جیکب آبادضلع میں ایچ آئی وی ایڈز کا مرض خطرناک صورتحال اختیار کرگیاہے۔گزشتہ سے پیوستہ روز ،جیکب آبادکے قصبہ احمد میاں سومرو کارہائشی نورالدین سومروکراچی کے لیاقت نیشنل ہسپتال میں ایڈزکے موذی مرض میں مبتلا ہوکر زندگی کی بازی ہارگیا۔مرحوم کی تدفین ابائی قبرستان میں کردی گئی۔30نورالدین کے بھائی قائم الدین سومرونے بتایاکہ کچھ وقت قبل ڈاکٹر کی جانب سے بھائی کے ایڈزکے مرض میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
محنت کش کے بھائی نے مزید بتایاکہ مرحوم کی بیوی اور5سالہ بیٹی ہیر بھی ایڈز کے موذی مرض مبتلا ہیں۔ قائم الدین نے حکومت سند ھ سے اپیل کی کہ ایڈزمیں مبتلا بھابھی اوربھتیجی کا علاج کراکر ان کی زندگیاں بچائی جائیں دوسری جانب ایڈزپر کام کرنے والے فلاحی ادارے پاکستان سوسائٹی کے ذرائع کے مطابق جیکب آباد ضلع میں 60سے زائد افراد ایچ آئی وی ایڈزمیں مبتلا ہیں، یہ رجسٹرڈ تعداد ہے۔

مزید :

جیکب آباد -