بابر غوری نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر الطاف سے معافی مانگ لی , کال ریڈنگ لیک ہوگئی

بابر غوری نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر الطاف سے معافی مانگ لی , کال ...
بابر غوری نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر الطاف سے معافی مانگ لی , کال ریڈنگ لیک ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ویب ڈیسک) ایم کیوایم کے رہنماء بابر غوری نے ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے کے بعد متحدہ قائد الطاف حسین سے معافی مانگ لی ہے جس کی بابر غوری نے تردید کی تاہم اب اس کی ریکارڈنگ سامنے آگئی ہے جس میں معذرت کرتے ہوئے بابرغوری کو پاکستان مخالف نعرے لگاتے سنا جاسکتاہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق  بابر غوری نے ایم کیو ایم کے قائد کو کہا ہے کہ میں نے پاکستان زندہ باد کا ٹویٹ نہیں کیا اگر آپ اس کو درست سمجھتے ہیں تو میں ایسی غلطی پر معافی مانگتا ہوں اور اس کے بعد بابر غوری نے پھر پاکستان مخالف نعرے لگانے شروع کردئیے۔امریکہ میں الطاف کی تقریر کے دوران بابر غوری سمیت تقریب میں موجود سب لوگوں نے باری باری پاکستان کے خالف نعرے لگانے شروع کردئیے۔

بعدازاں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بابر غوری نے کہا ہے کہ میں نے پاکستان زندہ باز کا نعرہ دل سے لگایا، نعرہ لگانے پر معافی نہیں مانگی ہے، میں پاکستان زندہ باد کہنے پر ابھی بھی قائم ہوں۔ ٹویٹ کرنے کا فیصلہ میرا اپنا تھا، میں نے بغیر بتائے ٹویٹ کرنے پر معافی نہیں مانگی تھی، ٹویٹ کرنے سے پہلے پارٹی کو بتانے کے پابند ہیں، میں نے بغیر بتائے ٹویٹ کرنے پر معافی مانگی تھی۔ واضح رہے کہ بابر غوری کی متحدہ قائد الطاف حسین سے معافی مانگنے کی باتیں میڈیا میں آرہی تھیں اور ممکنہ ریکارڈنگ آپ کیلئے پیش ہے ۔ 


Conversation B/w Babar Ghauri And Altaf Hussain... by awaizp7

مزید :

برطانیہ -