سعودی عرب میں بھارتی ملازم نے ساتھی کو چھریاں مار کر قتل کرکے جرم چھپانے کے لئے لاش کو آگ لگادی

سعودی عرب میں بھارتی ملازم نے ساتھی کو چھریاں مار کر قتل کرکے جرم چھپانے کے ...
سعودی عرب میں بھارتی ملازم نے ساتھی کو چھریاں مار کر قتل کرکے جرم چھپانے کے لئے لاش کو آگ لگادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب میں کام کرنے والے بھارتی کارکن نے اپنے ساتھی کو چھریاں مار کر قتل کر دیا جبکہ جرم چھپانے کے لئے اس کی لاش کو آگ لگادی ۔ جمعہ کو سعودی ذرائع ابلاغ نے دارالحکومت کی پولیس کے حوالہ سے بتایا کہ اس جرم کا پولیس کو اس وقت پتہ چلا جب قالینوں کے گودام میں لگنے والی آگ بجھانے کے لئے فائر سروس کو طلب کیا گیا۔ آگ بجھائے جانے کے بعد فائر فائیٹرز کو ایک بھارتی کارکن کی لاش ملی جس پر پولیس نے موقع پر ہی ملازمین سے پوچھ گچھ کی جس کے دوران پتہ چلا کہ مقتول بھارتی ملازم تھا جس کا ساتھی بھارتی ملازم سے پیسوں کے معاملے پر جھگڑا ہواتھا جس پر ساتھی ملازم نے موقع پاتے ہی چھریاں مار کر اسے قتل کردیا جبکہ اپنا جرم چھپانے کے لئے لاش قالینوں کے گودام میں رکھ کر آگ لگادی ۔

مزید :

عرب دنیا -