کھڈا مارکیٹ میں میرا پلاٹ نکلا تو سیاست چھوڑ دونگا ، نیب کو ن لیگ کیخلاف ثبوت دیدیے ، فیصل واوڈ ا

کھڈا مارکیٹ میں میرا پلاٹ نکلا تو سیاست چھوڑ دونگا ، نیب کو ن لیگ کیخلاف ثبوت ...
کھڈا مارکیٹ میں میرا پلاٹ نکلا تو سیاست چھوڑ دونگا ، نیب کو ن لیگ کیخلاف ثبوت دیدیے ، فیصل واوڈ ا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  • کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کھڈا مارکیٹ میں اگر میرایا میرے والد کا پلاٹ نکلا تو سیاست چھوڑ دونگا تاہم شواہد اکٹھے کرنا میرا نہیں اداروں کا کام ہے ۔

    نیب میں حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ غیر قانونی پلاٹوں سے متعلق دستاویز نیب کو جمع کرا دیے ہیں ، مجھے نیب نے تعاون کیلئے طلب کیا تھا اور شکریہ بھی ادا کیا تاہم میں نے کہا کہ شکریہ تب ہو گا جب آپ کرپٹ لوگوں کو پکڑیں گے۔کرپشن کی خلاف پاکستان کی مدد کرونگا۔ جب بھی نیب بلائے گا حاضر ہو جاﺅنگا تاہم نیب نے تحقیقات کے دوران ثبوت میڈیا کو دکھانے سے منع کیا ہے ۔

  • مودی حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں لال مرچوں والی گنز استعمال کرنے پر غور
  • فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن کی رقم دہشت گردوں کی سہولت کاری کیلئے استعمال ہو رہی ہے ، ’حکومت کا ایک ’ٹی سی “ کرنے والا طلال چودھری میرے بارے میں بیان دیتا رہتا ہے مگر میں اس کی کسی بات کا جواب نہیں دونگا ، گالیاں دینے والوں سے فرق نہیں پڑتا ۔ اس موقع پر عمران اسماعیل نے کہا کہ ن لیگ کی کرپشن سے متعلق فیصل واوڈا نے بیان ریکارڈ کرادیا ہے اور نیب جب بھی بلائے گا ہم معاونت کیلئے حاضر ہونگے ۔

مزید :

کراچی -