گاڑی پر فائرنگ،تحریک انصاف کے فیصل واوڈااور عمران اسماعیل بال بال بچ گئے

گاڑی پر فائرنگ،تحریک انصاف کے فیصل واوڈااور عمران اسماعیل بال بال بچ گئے
گاڑی پر فائرنگ،تحریک انصاف کے فیصل واوڈااور عمران اسماعیل بال بال بچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نیب کے دفتر سے گھر جاتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی گاڑی پر فائرنگ کردی گئی ،حملے میں بال بال بچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل وواڈاکا کہنا ہے کہ نیب کے دفتر سے گھر جاتے ہوئے دوموٹرسائیکلز پر سوار چار افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی لیکن گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے فیصل واوڈا اور ان کے ساتھ موجود پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل محفوظ رہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔واقعہ لیاری کے علاقہ میں پیش آیا۔