بے حسی کی ایک اور مثال ،بھارت میں ایک اور لاش کی کاندھوں پر منتقلی کی خبرآگئی

بے حسی کی ایک اور مثال ،بھارت میں ایک اور لاش کی کاندھوں پر منتقلی کی خبرآگئی
بے حسی کی ایک اور مثال ،بھارت میں ایک اور لاش کی کاندھوں پر منتقلی کی خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )اربوں ڈالرزکا اسلحہ خریدنے والے بھارت میں ایمبولینسز کیلئے مناسب حکومتی اقدامات نہ ہونے کے باعث عوام اپنے پیاروں کی لاشیں کاندھوں پرڈھونے پر مجبور ہیں,گزشتہ دنوں کاندھے پر لاش کی منتقلی کی خبرنے پوری دنیا میں ہلچل مچادی تو ابھی اس کا سحر نہ ٹوٹا تھا کہ ایک اور افسوسناک خبرآگئی ، یہ دوافراد اس لکڑی کیساتھ بندھی گٹھڑی نما کپڑے میں لاش اٹھائے جارہے ہیں کیونکہ وہ گاڑی کا کرایہ دینے کی سکت نہیں رکھتے تھے۔
انڈیا ٹائمز میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی علاقہ اوڈیشا میں ایک 80سالہ بزرگ خاتون ٹرین تلے آکر دم توڑ گئی،مزید ستم یہ کہ اس 80سالہ خاتون کی لاش کو کسی ایمولینس یا کسی دوسری گاڑی پر بھیجنے کے بجائے حکام نے چپڑاسیوں کے کندھوں سے لٹکا کر بھیج دیا جس سے لاش کے کولہے کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی۔
بالے صور سے تعلق رکھنے والی سلمانی بارک نامی خاتون سورو رلوے سٹیشن کے قریب ٹرین سے ٹکرا کر دم توڑ گئی۔حادثہ کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس اور دیگر متعلقہ حکام کو اطلاع کی جس پرکئی گھنٹو ں کی تاخیر کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ضلعی ہیڈکوارٹرز ہسپتال بھجوانے کا فیصلہ کیا۔اس مقصد کیلئے سرکاری ایمبولینس دستیاب نہ ہوئی جس پر لاش کو بذریعہ ٹرین ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔سٹیشن تک پہنچانے کیلئے رکشہ والے کو بلایا یا تو اس نے 35سو روپے مانگ لئے جس پر پولیس نے رکشہ پر بھیجنے کے بجائے دوچپڑاسیوں کی خدمات حاصل کیں اور خاتون کی لاش کو کپڑے میں لپیٹ کر بانس سے لٹکا کر لے جانے کی ہدایت کی۔ورکرزخاتون کی لاش کو کپڑے میں لپیٹتے کیلئے لاش کو موڑا تو خاتون کی کولہے کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی جس کے بعد کپڑا لپیٹ کر لاش کو بانس پر لٹکا کر سٹیشن تک پہنچایا گیا۔
انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے ہلاک ہونے والی خاتون کے بیٹے رابندر بارک کا کہنا تھا کہ لاش کی منتقلی کے طریقہ کار کا سن کرہم حیران رہ گئے ہیں ۔اس ناروا سلوک سے ہمیں بہت اذیت ملی۔ہم پولیس والوں کے خلاف کیس دائر کریںگے لیکن یہ بھی جانتے ہیں کہ غریبوں کوانصاف نہیں ملے گا۔
علاقائی انسانی حقوق کمیشن نے واقعہ کانوٹس لے لیا ہے۔

خیال رہے بدھ کو بھی بھارت میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا تھا جب ایک شخص نے پیسے نہ ہونے اور ہسپتال کی جانب سے ایمبولینس نہ دیئے جانے کے بعد 12کلومیٹر دور تک اپنی بیوی کی لاش کو کندھے پر اٹھا لے گیا۔