سینیٹرعطاءالرحمان نے ون وے روٹ کی خلاف ورزی کی،گالیاں اور دھمکیاں دیں،انچارج چشمہ پولیس چیک پوسٹ نے رپورٹ سینیٹ میں جمع کروادی

سینیٹرعطاءالرحمان نے ون وے روٹ کی خلاف ورزی کی،گالیاں اور دھمکیاں ...
سینیٹرعطاءالرحمان نے ون وے روٹ کی خلاف ورزی کی،گالیاں اور دھمکیاں دیں،انچارج چشمہ پولیس چیک پوسٹ نے رپورٹ سینیٹ میں جمع کروادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چشمہ میں چیک پوسٹ پرمولاناعطا الرحمان سے پولیس اہلکاروں کی بدسلوکی پرتحریک استحقاق پر انچارج چشمہ پولیس چیک پوسٹ نے رپورٹ جمع کروادی ہے،انچارج نے کہا ہے کہ سینیٹرعطاءالرحمان نے ون وے روٹ کی خلاف ورزی کی۔
جیو نیوز کے مطابق چشمہ میں چیک پوسٹ پرمولاناعطا الرحمان سے پولیس اہلکاروں کی بدسلوکی پرتحریک استحقاق پر انچارج چشمہ پولیس چیک پوسٹ نے رپورٹ جمع کروادی ہے،انچارج نے کہا ہے کہ سینیٹرعطاءالرحمان نے ون وے روٹ کی خلاف ورزی کی ہے،مولانا صاحب نے گاڑی سڑک پرروک لی جس سے گاڑیوں کی لائن لگ گئی-

سینیٹرصاحب نے سنگین نتائج کی دھمکیاں اورگالیاں نکالیں،مولاناعطاءالرحمان کے الزامات حقائق سے مختلف ہیں۔جبکہ مولانا مولانا عطاءالرحمان نے رپورٹ پر جواب میں کہا ہے کہ سی سی ٹی وی ویڈیو دیکھ لیں کہ کیا گاڑیوں کی لائن لگی تھی؟ بعدازاں ایس ایچ اوکندیاں نے میرے خلاف پریس کانفرنس کردی ،میں نے کہا کہ حلیے سے پولیس اہلکار نہیں لگتے،اپناکارڈدکھاو،اہلکارنے کارڈدکھانے سے انکارکیا،انچارج نے آکر کارڈدکھایا،اہلکارکے  بٹن کھلے تھے،آستین چڑھی تھی،چیک پوسٹ پرپولیس اہلکارنے روکا،کارڈچیک کرنے کیلیے مانگا۔

مزید :

قومی -