ہائی کورٹ:سروسز ٹیکس ایڈجسٹ نہ کرنے کے خلاف درخواست پر ایف بی آر سے جواب طلب

ہائی کورٹ:سروسز ٹیکس ایڈجسٹ نہ کرنے کے خلاف درخواست پر ایف بی آر سے جواب طلب
ہائی کورٹ:سروسز ٹیکس ایڈجسٹ نہ کرنے کے خلاف درخواست پر ایف بی آر سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے خدمات کی مد میں موصول کئے جانے والے ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ نہ کئے جانے کے خلاف دائر درخواست پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیاہے۔چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار نجی کمپنی کے وکیل وسیم احمد ملک نے دلائل  دیتے ہوئے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو سیلز ٹیکس موصول کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔خدمات کی مد میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ٹیکس فراہم کیا جا رہا ہے جسے ایف بی آر کی جانب سے ایڈجسٹ نہیں کیا جا رہا۔انہوں نے کہا کہ قوانین کے تحت ایک ٹیکس کی موجودگی میں دوسرا ٹیکس موصول نہیں کیا جا سکتا جبکہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس ایڈجسٹمنٹ نہ ہونے سے نجی کمپنیوں کو خسارے کا سامنا ہے۔ عدالت نے خدمات کی مد میں موصول کئے جانے والے ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ نہ کئے جانے کے خلاف دائر درخواست پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر تے ہوے کیس کی مزید سماعت 20ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

مزید :

لاہور -