”سب کامیابیاں انہی کی مرہون منت ہیں،درباروں پر جا کر سکون ملتا ہے“ نامور باکسر عامر خان کی داتا دربار پر حاضری، پنجاب حکومت سے شکوہ

”سب کامیابیاں انہی کی مرہون منت ہیں،درباروں پر جا کر سکون ملتا ہے“ نامور ...
”سب کامیابیاں انہی کی مرہون منت ہیں،درباروں پر جا کر سکون ملتا ہے“ نامور باکسر عامر خان کی داتا دربار پر حاضری، پنجاب حکومت سے شکوہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے داتا دربار حاضری دی۔ اس موقع پر انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے باکسنگ اکیڈمی کیلئے جگہ دینے کا وعدہ پورا نہ کرنے پر شکوہ بھی کیا۔
دنیا نیوز کے مطابق باکسنگ لیجنڈ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ان کی سب کامیابیاں پیروں فقیروں کی وجہ سے ہیں انہیں درباروں پر حاضری سے سکون ملتا ہے۔ باکسنگ اکیڈمی کی زمین سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے باکسنگ اکیڈمی کیلئے زمین دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن پورا نہ ہوا۔ وہ اس معاملے پر جھوٹ کیوں بولیں گے۔ عامر خان نے کہا کہ لاہور بہترین شہر ہے انہیں ہمیشہ سے یہاں آنا بہت اچھا لگتا ہے۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے ان کو عامر خان باکنسگ اکیڈمی کیلئے اراضی دینے کا اعلان کیا تھا جس پر اب تک کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔

مزید :

کھیل -