ایف سی اہلکاروں نے کوئٹہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا، چودھری نثار، رپورٹ طلب :دہشتگردوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے،آئی جی ایف سی

ایف سی اہلکاروں نے کوئٹہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا، چودھری نثار، رپورٹ طلب ...
ایف سی اہلکاروں نے کوئٹہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا، چودھری نثار، رپورٹ طلب :دہشتگردوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے،آئی جی ایف سی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کوئٹہ میں ایف سی اہلکاروں پر ہونے والے حملے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ہلاک کرنے پر اہلکاروں کی تعریف کی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چودھری نثار نے اپنے ایک بیان میں شہید ہونے والے اہلکار کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی اہلکاروں نے بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کوئٹہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔دوسری طرف آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن نے کہا ہے کہ ایف سی اہلکاروں پر حملہ کرنے والا خودکش حملہ آور تھا۔اہلکاروں کی بروقت کارروائی سے کوئٹہ بڑی تباہی سے بچ گیا۔دہشتگرد بلوچستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں ان کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کوئٹہ کے سریاب روڈ پر ایف سی اہلکاروں پر حملے میں ایک اہلکار شہید اور دہشتگرد مارا گیا تھا جس کے جسم پر خودکش جیکٹ بندھی تھی جس کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

مزید :

قومی -