ایم کیو ایم کو ہمیشہ آمروں نے اپنے مقاصد کیلئے پروان چڑھایا، عسکری ونگ کو حکومتی سرپرستی حاصل رہی:اعتزاز احسن

ایم کیو ایم کو ہمیشہ آمروں نے اپنے مقاصد کیلئے پروان چڑھایا، عسکری ونگ کو ...
ایم کیو ایم کو ہمیشہ آمروں نے اپنے مقاصد کیلئے پروان چڑھایا، عسکری ونگ کو حکومتی سرپرستی حاصل رہی:اعتزاز احسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو ہمیشہ آمروں نے پروان چڑھایا۔ پہلے ضیا نے اس کو اپنے مقاصد کیلئے تشکیل دیا اس کے بعد ایک اور آمر پرویز مشرف نے اس کی سرپرستی کی۔ ایم کیو ایم ہر سیاسی جماعت کے ساتھ اقتدار میں آئی۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں شریف اور اچھے لوگ بھی ہیں لیکن ان کے عسکری ونگ کو ریاست نے پالا۔ان کو حکومت کی سرپرستی حاصل رہی۔ان کا عسکری ونگ ہمیشہ اپنے مخالفین کو مارنے میں سب سے آگے رہا۔

مزید :

قومی -