شاہ رخ خان کیلئے ہرن کی کھال سے چپل بنانے والا شخص گرفتار

شاہ رخ خان کیلئے ہرن کی کھال سے چپل بنانے والا شخص گرفتار
شاہ رخ خان کیلئے ہرن کی کھال سے چپل بنانے والا شخص گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہ رخ خان کیلئے ہرن کی کھال سے پشاوری چپل تیار کرنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے دارلخلافہ پشاور میں محکمہ جنگلی حیات نے کاروائی کرتے ہوئے پشاور میں چپل تیار کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ جہانگیر خان نامی شخص کو بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کیلئے ہرن کی کھال سے پشاور چپل بنانے پر گرفتار کیا گیا ہے۔شاہ رخ خان کی کزن نور جہاں نے پشاور میں جہانگیر خان کو چپل کے 2 جوڑے تیار کرنے کا آرڈر دیا تھا۔ جہانگیر نے بالی ووڈ کے کنگ خان کیلئے دو جوڑے تو تیار کیے لیکن ساتھ ہی شاہ رخ خان سے اپنی محبت کے اظہار کے لیے تحفے کے طور پر ہرن کی کھال سے خصوصی چپل کی ایک اضافی جوڑی بھی تیار کر لی۔جس پر صوبائی محکمہ جنگلی حیات نے چھاپہ مار کر جہانگیر خان کو چپل سمیت گرفتار کر لیا۔

مزید :

پشاور -