وزیراعظم نواز شریف قائد ایم کیو ایم کے سہولت کار ہیں، آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کی جائے: شجاعت حسین

وزیراعظم نواز شریف قائد ایم کیو ایم کے سہولت کار ہیں، آرٹیکل چھ کے تحت ...
وزیراعظم نواز شریف قائد ایم کیو ایم کے سہولت کار ہیں، آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کی جائے: شجاعت حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم نواز شریف کو الطاف حسین کا سہولت کار قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت نے متحدہ قائد اور دیگر عناصر کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم محض ایک بیان دے کر اس شرمناک فعل سے بری الذمہ نہیں ہو سکتے۔ وزیراعظم قومی مفادات کا تحفظ کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ نواز شریف نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ اس سارے کیس میں سہولت کار کا کردار ادا کرتے رہے اور مجرموں کو بچاتے رہے۔ انہوں نے پاکستان کی سالمیت اور تحفظ کا جو حلف اٹھایا تھا لیکن اس کی پاسداری نہیں کر سکے۔ چودھری شجاعت کامزید کہنا تھا کہ جن لوگوں نے پاکستان کی خود مختاری، سالمیت اور قومی سلامتی کے خلاف زہر اگلا ۔ ان سب کیخلاف فوری کارروائی کی جائے اور اس سارے معاملے میں خاموش رہنے والے وزیراعظم کے خلاف آئین اور قانون توڑنے کے تحت کارروائی کی جائے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -