فیس بک پر ملاقات، 72 سالہ بڑھیا 27 سالہ نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوگئی، شادی کرلی لیکن پھر حکومت نے دونوں کو ملنے سے ہی روک دیا کیونکہ۔۔۔

فیس بک پر ملاقات، 72 سالہ بڑھیا 27 سالہ نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوگئی، شادی ...
فیس بک پر ملاقات، 72 سالہ بڑھیا 27 سالہ نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوگئی، شادی کرلی لیکن پھر حکومت نے دونوں کو ملنے سے ہی روک دیا کیونکہ۔۔۔

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کی ایک 72سالہ بڑھیا کی فیس بک پر نائیجیریا کے27سالہ نوجوان سے ملاقات ہوئی جو محبت میں بدل گئی اور پھر دونوں نے شادی کر لی لیکن برطانوی حکومت دونوں کی ملاقات میں رکاوٹ بن گئی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق انجیلا نامی اس خاتون نے سی جے نواچوکوو نامی نوجوان سے فیس بک کے ذریعے ملاقات کے تین ماہ بعد ہی نائیجیریا جا کر اس سے شادی کر لی اور واپس آ کر اس کے ویزے کی درخواست دے دی، جو برطانوی حکومت نے یہ کہہ کر مسترد کر دی ہے کہ دونوں کے پاس اتنی رقم نہیں ہے کہ وہ برطانیہ میں ایک ساتھ رہیں اور اپنا خرچ اٹھا سکیں۔

’میں نے اپنے باس سے شادی کرلی، لیکن اب جہاں جاتی ہوں لوگ دیکھتے ہی۔۔۔‘ 18 سالہ لڑکی کی اپنے سے 37سال بڑے مرد سے شادی، پھر کیا ہوا؟ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

رپورٹ کے مطابق انجیلا کا کہنا ہے کہ ”میں دو بار نائیجیریاجا کر اپنے شوہر سے مل چکی ہوں اور سفر و دیگر اخراجات کی مد میں 20ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 27لاکھ روپے) خرچ کر چکی ہوں۔ میں نے اپنے شوہر کے وزٹ ویزے کے لیے درخواست دی تھی اور وکیلوں کی فیس بھی برداشت کی، لیکن حکام نے ویزہ مسترد کر دیا ہے۔ اب میں اس کے لیے سٹوڈنٹ ویزے کے حصول کے لیے درخواست دوں گی۔“واضح رہے کہ کسی برطانوی شہری کو اپنے غیرملکی شریک حیات کا ویزہ حاصل کرنے کے لیے اس قدر مالی استطاعت ثابت کرنی ہوتی ہے جس سے دونوں اپنا خرچ خود برداشت کر سکیں۔ قانون کے مطابق دونوں کی مجموعی سالانہ آمدنی 18ہزار600پاﺅنڈ ہونی چاہیے۔جن کی اولاد ہو، انہیں زیادہ آمدنی ظاہر کرنی پڑتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -