گرین اسٹارسوشل مارکیٹنگ نے پورٹیبل کنٹینر ہیلتھ سینٹر کا افتتاح کردیا

گرین اسٹارسوشل مارکیٹنگ نے پورٹیبل کنٹینر ہیلتھ سینٹر کا افتتاح کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(پ ر) گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ (GSM) نے خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں واقع گاؤں باباجی کالے میں اپنے دوسرے پورٹیبل کنٹینر ہیلتھ سینٹر (PCHC) کا افتتاح کر دیا ہے۔ پہلے سے تیار شدہ یہ ہیلتھ سینٹر تمام ضروری طبی آلات سے لیس ہے تاکہ ماؤں اور نوزائیدہ بچوں کو ہیلتھ کیئر کی خدمات فراہم کی جا سکیں۔ اس پروجیکٹ کے لیے فنڈز جرمن حکومت نے KfWڈیویلپمنٹ بینک کی معرفت فراہم کیے ہیں۔پورٹیبل کنٹینر ہیلتھ سینٹر کا افتتاح فیڈرل ریپبلک آف جرمنی کے سفارت خانے میں تعینات فرسٹ سیکریٹری یورگن زول نے کیا۔اس موقع پر پاکستان میں جرمنی کے سفارتخانے کی اسسٹنٹ ٹو فرسٹ سیکریٹری مہر غواص اور KfWمیں ہیلتھ سیکٹر کی پروجیکٹ کوآرڈینیٹرڈاکٹر معصومہ زیدی بھی موجود تھیں۔ فرسٹ سیکریٹری یورگن زول نے KfWکے ذریعے PCHC کے ذریعے جرمن حکومت کی سپورٹ کااظہار کرتے ہوئے اس طرح کے جدید پروجیکٹس کے ذریعے پاکستان کے ناقابل رسائی علاقوں میں موجود غریب آبادیوں کو صحت کی خدمات فراہم کرنے پر گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ کی انتظامیہ کو دلی مبارکبادپیش کی۔انہوں نے ہیلتھ سینٹر کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں پروجیکٹ کے لیے گرین اسٹار کیفوکل پرسن جواد منصور نے بریفنگ بھی دی۔تقریب کا اختتام گرین اسٹار میں KfWپروگرامز کے پروگرام منیجر ڈاکٹر ہارون ابراہیم کی جانب سے شکریہ کے ووٹ کے ساتھ ہوا جس میں ان سینٹر ز کے قیام اور صحت مند و خوشحال پاکستان کی غرض سے سپورٹ فراہم کرنے پر جرمن حکومت کے لیے اظہار تشکر کیا گیا۔ پورٹیبل کنٹینر ہیلتھ سینٹرکو ایک ماہ کے اندر تیار اور پوری طرح فعال کیا جا سکتا ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد ملک کی اقتصادی ترقی میں خواتین کی امپاورمنٹ ، غربت میں کمی اوراچھی صحت و بہبود کے ذریعے حصہ لینا ہے۔اس پروجیکٹ کے تحت گرین اسٹار نے پہلا پورٹیبل کنٹینر ہیلتھ سینٹرگاؤں موہڑی، تحصیل گوجر خان، ضلع راولپنڈی میں قائم کیا تھا۔گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ نے اس ہیلتھ سینٹر کو جرمن نژاد پاکستانی فزیشن او ر Society of Daughters of the Heart of Mary کی سسٹر مرحومہ ڈاکٹر رتھ فاؤ کے نام کیا ہے۔ وہ جرمنی سے پاکستان منتقل ہو گئیں تھیں اور پچاس سال سے زائد کا عرصہ ملک میں جذام کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے گزارا تھا۔ ڈاکٹر فاؤ نے پورے پاکستان میں جذام کے 157 کلینک قائم کیے جہاں 56,780لوگوں کا علاج کیا گیا۔ وہ اپنی خدمات کے باعث پاکستانیوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی اور غریب ترین و بیمار کمیونٹیز تک پہنچنے کے لیے تحریک اور روشن مینار ثابت ہوں گی۔