نوجوان نے اپنی محبوبہ کی قبر کھود کر اس کی لاش کو آگ لگادی، پولیس نے موقع پر پکڑلیا تو اس حرکت کی کیا وجہ بتائی؟ جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے

نوجوان نے اپنی محبوبہ کی قبر کھود کر اس کی لاش کو آگ لگادی، پولیس نے موقع پر ...
نوجوان نے اپنی محبوبہ کی قبر کھود کر اس کی لاش کو آگ لگادی، پولیس نے موقع پر پکڑلیا تو اس حرکت کی کیا وجہ بتائی؟ جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس میں ایک نوجوان نے اپنی محبوبہ کی قبر کھود کر اس کی لاش کو آگ لگا دی اور جب اسے پولیس نے گرفتار کیا تو اپنی گھناﺅنی حرکت کی ایسی وجہ بیان کر دی کہ سننے والوں کے رونگٹے کھڑے ہو گئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 30سالہ ملزم یوری گولوین نے پولیس کو بتایا کہ ”آنجہانی اولگا گیلیوا ہر رات خواب میں آتی تھی۔ میں پوری پوری رات اس کے خواب آنے سے تنگ آ چکا تھا چنانچہ میں نے ایک جادوگرنی سے رابطہ کیا تو اس نے مجھے اس کی لاش کو جلانے کا کہا۔“

14 سالہ لڑکی کی خود کشی، موت کے بعد اس کے بھائی کو کمرے میں اس کی خفیہ ڈائری مل گئی، اس میں کیا وجہ لکھی تھی؟ جان کر آپ کا بھی دل ٹوٹ جائے گا
رپورٹ کے مطابق یوری گولوین کی محبوبہ 17سالہ اولگا گیلیوا کی پانچ سال قبل موت واقع ہوئی تھی اور اسے میں سچیکووو نامی قصبے میں دفن کیا گیا تھا۔ جادوگرنی کے کہنے پر گولوین نے ایک ساتھی کی مدد سے گیلیوا کی قبر کھودی اور اس کے تابوت کو آگ لگا دی۔ اس نے تابوت کو آگ لگانے سے قبل اس کے اوپر لیٹ کر تصویر بھی بنوائی اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔ اگلے روز گیلیوا کا ایک دوست اولیگ آئیوانوف اس کی قبر پر گیا اور صورتحال دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ بعدازاں گولوین کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصویر سے شناخت کرکے گرفتار کر لیا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -