قصور،ٹریکٹر کو راستہ نہ دینے پر دو گروپوں میں جھگڑا،لاٹھیاں اورچھریاں چلنے سے 40 افراد زخمی

قصور،ٹریکٹر کو راستہ نہ دینے پر دو گروپوں میں جھگڑا،لاٹھیاں اورچھریاں چلنے ...
قصور،ٹریکٹر کو راستہ نہ دینے پر دو گروپوں میں جھگڑا،لاٹھیاں اورچھریاں چلنے سے 40 افراد زخمی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قصور کے نواحی گاﺅں باہمنی والا میں ٹریکٹر کو راستہ نہ دینے پر دو گروپوں میں جھگڑا ہو گیا جس پر لاٹھیوں اور چھریوں کے وار 40 افراد زخمی ہو گئے جن میں6 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ قصور کے نواحی گاﺅں باہمنی والا میں پیش آیا جہاں ٹریکٹر کو راستہ نہ دینے پر دو گروپ آپس میں جھگڑ پڑے۔

اس دوران لاٹھیوں اور چھریوں کے وار سے 40 افراد زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا،6 افرادکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /قصور