ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (اتوار) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (اتوار) کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (اتوار) کا دن کیسا رہے گا ؟

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

برج حمل

 اگست26   اتوار۔ رشتے داروں کے تعاون سے گھریلو مسائل کا خاتمہ ہوگا اور پریشانی میں کمی ہوگی۔ شریک حیات کا تعاون بھی رہے گاجس سے آپ اپنے آپ کو ہلکا محسوس کریں گے۔ اخراجات پر قابو رکھیں۔ 

برج ثور

 اگست26     اتوار۔ نئے پراجیکٹ شروع کر سکیں گے۔ ملازمتی امور کے متعلق نئے خیالات جنم لے سکیں گے۔ شریک کار کا تعاون حاصل رہیگا۔ بعض معاملات میں اچانک تبدیلی کا امکان ہے۔ 

برج جوزا

 اگست26   اتوار۔ دوسروں کو اپنے خیالات سے آگاہ کر سکیں گے۔ مختلف معاملات میں سو چ سمجھ کر اور ہوش سے کام لیں۔ جلد بازی سے بنتے ہوئے کام بھی بگڑ جائیں گے لہٰذا احتیاط برتیں۔

برج سرطان

 اگست26 اتوار۔ ماحول میں کچھ بے چینی اور بے سکونی کا عنصر محسوس کرینگے۔ حالات میں قدرے بہتری محسوس کرینگے۔ رومانوی امور توجہ طلب ہونگے۔ بعض امور میں شکوک و شبہات کا اندیشہ ہے۔

برج اسد

 اگست26    اتوار۔ کام کی زیادتی مصروف رکھے گی۔ اخراجات بڑھنے کی وجہ سے بجٹ متاثر ہو سکتا ہے۔ دوسروں کے ساتھ سیاسی حکمت عملی اپنائیں۔ دوستی اور رومانس بدلنے کا امکان ہے۔

برج سنبلہ

 اگست26  اتوار۔ ذاتی امور میں خوشی نصیب ہوگی۔ اہم امور حسب منشاء طے پائیں گے۔ خاندانی اجتماعی محفل سے لطف اندوز ہونگے۔ عزیز و اقارب سے تعلقات بحال ہونگے۔ تعلیمی امور میں دلچسپی رہیگی۔ 

برج میزان

 اگست26  اتوار۔ رومانوی ماحول سازگار ہوگا۔ فضا میں رنگینی محسوس کریں گے۔ صحت کی بہتری کیلئے ورزش وغیرہ کا پروگرام بنانا بہتر ہے۔ نجی امور توجہ طلب ہونگے۔ خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا۔

برج عقرب

 اگست26  اتوار۔ آرام کی ضرورت ہوگی۔ کاروباری پوزیشن تسلی بخش ہوگی۔ مالی پوزیشن بہتر ہوگی۔ اہم امور میں غفلت نہ برتیں اور نہ ہی دوسروں پر زیادہ انحصار کرتے ہوئے عدم پیروی کریں۔ 

برج قوس

 اگست26 اتوار۔ کیرئیر میں بہتری ہو سکے گی۔ کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا۔ اختلافات ختم ہو سکیں گے۔ تخلیقی صلاحیتیں اُجاگر ہونگی۔ محبت سے متعلقہ معاملات متاثر رہیں گے۔

برج جدی

 اگست26   اتوار۔ سرمایہ کاری کرتے وقت محتاط رہیں اور اچھی طرح تسلی کر لیں ۔   صحت بہتر رہے گی اور دوستوں اور عزیزوں کیساتھ تعلقات بحال رہیں گے۔ سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔ 

برج دلو

 اگست26   اتوار۔ کاروباری معاملات وسعت اختیار کر سکیں گے۔ کیرئیر سے متعلقہ معاملات مسائل کا شکار ہو سکیں گے۔ مالی پوزیشن بہتر ہو سکے گی۔ سرمایہ کاری منافع بخش ثابت ہو گی۔

برج حوت

 اگست26   اتوار۔ غلط فہمیوں کے بادل جھٹ سکیں گے اور گھریلو ماحول خوشگوار ہو سکے گا۔ معاملات محبت مزید بہتر ہونے سے آپ خود کو فریش محسوس کریں گے۔ شریک حیات کا تعاون بھی رہے گا۔ 

 

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم