فیصل آباد میں باپ کے ہاتھوں بیٹی قتل ، علاقہ مکینوں نے ورثاکیخلاف ہی احتجاج شروع کردیا کیونکہ۔۔۔وجہ ایسی کہ آپ کو بھی بے حد دکھ ہوگا

فیصل آباد میں باپ کے ہاتھوں بیٹی قتل ، علاقہ مکینوں نے ورثاکیخلاف ہی احتجاج ...
فیصل آباد میں باپ کے ہاتھوں بیٹی قتل ، علاقہ مکینوں نے ورثاکیخلاف ہی احتجاج شروع کردیا کیونکہ۔۔۔وجہ ایسی کہ آپ کو بھی بے حد دکھ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آباد میں باپ کے ہاتھوں بیٹی کے قتل کیخلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے منصورآبادمیں سنگدل باپ نے اپنی ہی بیٹی کو قتل کردیا تھا جس پر علاقہ مکینوں نے مقتولہ کے ورثاکیخلاف جھمرہ روڈپراحتجاج کیا اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردی ۔
مظاہرین کا کہناتھا کہ ورثانے مقتولہ کازبردستی 2 بیٹوں کے باپ سے نکاح کرادیاتھا،رابعہ کوسسرال جانے سے انکارپرموت کے گھاٹ اتاردیاگیا۔
مظاہرین کاکہناہے کہ پولیس مقتولہ کے ورثا کیخلاف قانونی کارروائی کرے اور قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچائے۔