پنجاب کی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا ؟وزیر اعظم عمران خان نے فیصلہ کر لیا

پنجاب کی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا ؟وزیر اعظم عمران خان نے فیصلہ کر لیا
پنجاب کی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا ؟وزیر اعظم عمران خان نے فیصلہ کر لیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آبا(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی زیر صدارت پنجاب کابینہ پر مشاورت کے لیے انتہائی اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ عثمان بزداری سمیت مجوزہ کابینہ اراکین بھی شریک تھے،: وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ کے لیے 30 ارکان اسمبلی کے انٹرویوز مکمل کرلیے۔

نجی ٹی وی چینل” جیونیوز“ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ سے متعلق عمران خان کو بریفنگ دی جس کے بعد وزیراعظم نے پنجاب کابینہ کے لیے 30 ارکان اسمبلی کے انٹرویوز بھی کیے،اجلاس میں عبدالعلیم خان، یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال، فیاض الحسن چوہان، راجابشارت، حنیف پتافی اور دیگر بھی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کے لیے حتمی ناموں کا اعلان کل کیا جائے گا اور پہلے پہلے مرحلے میں پنجاب کابینہ میں 15 سے 20 وزرا شامل کیے جائیں گے،علیم خان اور میاں محمودالرشید کو سینئر صوبائی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے جب کابینہ میں یاسمین راشد، اسلم اقبال، فیاض الحسن چوہان، راجا بشارت، حنیف پتافی اور مراد راس کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے کے لیے وزرائ کے ممکنہ محکموں کے لیے متعدد نام زیر غور ہیں جن میں میاں محمودالرشید کو وزیر ہاو¿سنگ اور سی اینڈ ڈبلیو، علیم خان کو وزیر بلدیات، یاسمین راشدکو وزیر صحت، سبطین خان کو وزیر زراعت اور سمیع اللہ کو چیف وہپ بنائے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل بھی عمران خان نے عثمان بزدار سے وزیر اعظم ہاو¿س میں ملاقات کی تھی جس میں دونوں کے درمیان کابینہ مختصر رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /الیکشن /پنجاب اسمبلی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب