لودھراں ،لڑکی کی آواز نکال کر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے دو ارکان گرفتار

لودھراں ،لڑکی کی آواز نکال کر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے دو ارکان گرفتار
لودھراں ،لڑکی کی آواز نکال کر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے دو ارکان گرفتار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لودھراں(ڈیلی پاکستان آن لائن)لودھراں میں فراڈیو کی بھرمار ہو گئی ہے لڑکی کی آواز میں فون پر دوستی کرکے لوٹنے والے گروہ کے 2 ارکان گرفتار کرلئے گئے۔

نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ گرفتار دونوں بہروپیے فون پر لڑکی کی آواز میں بات کر کے لڑکوں سے دوستی کرتے اور انہیں ویران علاقے میں بلاکر گن پوائنٹ پر لوٹ لیتے تھے،پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ہونے والے گروہ نے وکیل سے فون پر دوستی کی اسے ٹول پلاز ہ پر بلاکر ایک لاکھ روپے ،لیپ ٹاپ اور اے ٹی ایم کارڈز لوٹ لئے،وکیل کی اطلاع پر دھوکے باز گروپ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کےلئے کوششیں جاری ہیں۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /لودھراں