پروفیسروارث میر انڈرپاس کے نام کو بحال کیا جائے:ڈاکٹرراغب نعیمی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ پروفیسروارث میر انڈرپاس کے نام کو بحال کیا جائے،حبہ خاتون ”مغلپورہ انڈر پاس“کو کشمیر انڈر پاس کا نام دیا جائے،حکومت پرانے تعمیراتی منصوبوں کے نام بدلنے کی بجائے نئے منصوبے بنائے اور انکے نام جو مرضی رکھیں۔
تفصیلات کے مطابق علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی کا کہنا تھا کہکینال روڈ کو کشمیر روڈ کا نام دیا جانا مناسب ہوگایا پھرحبہ خاتون جو ایک کشمیری شاعرہ ہیں کے نام پر قائم مغلپورہ انڈر پاس کو تبدیل کرتے ہوئے کشمیر انڈر پاس کا نام دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے وارث میر انڈر پاس کے نام کو تبدیل کرتے ہوئے قانون کو بالائے طاق رکھاہے،قانون تو یہ کہتا ہے کہ ا س طرح نام کی تبدیلی بغیر اخبار اشتہار کے نہیں ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بارے سول سوسائٹی کی تحریک کی بھرپور حمایت کی جائے گی۔