تحریک انصاف میں اقرباء پروری کی کوئی گنجائش نہیں:سیف اللہ نیازی

تحریک انصاف میں اقرباء پروری کی کوئی گنجائش نہیں:سیف اللہ نیازی
تحریک انصاف میں اقرباء پروری کی کوئی گنجائش نہیں:سیف اللہ نیازی

  


راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ ساجد علی قریشی کو مرکزی عہدے کی ذمہ داریاں دینے سے ثابت ہو گیا ہے کہ تحریک انصاف میں اقرباء پروری کی کوئی گنجائش نہیں،میرٹ کی بالادستی ہماری جماعت کا پہلا اصول ہے.

 نو منتخب مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات ساجد علی قریشی کو مبارکباد دیتے ہوئےسیف اللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہساجد علی قریشی نے جس طرح نچلی سطح پر کسی لالچ کے بغیر پارٹی کاز کیلئے کام کیا  وہ اسی طرح مرکز کی سطح پر بھی اپنی ذمہ داریاں بہ احسن نبھائیں گے. انہوں نے کہا کہ ساجد علی قریشی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات کے عہدے کیلئے انتہائی موزوں تھے اور پارٹی قیادت نے انہیں یہ ذمہ داری دے کر کارکنوں کے حوصلے بلند کر د ئیے ہیں. 

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی


loading...