جب سے ہوش سنبھالاہے مقبوضہ کشمیر میں ایساظلم نہیں دیکھا ، بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ جب سے ہوش سنبھالاہے ، مقبوضہ کشمیر میں ایسا ظلم نہیں دیکھا ، پورے مقبوضہ کشمیر کوجیل بنادیاگیاہے ۔
جیونیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے منصوبے پر کام ہورہاہے ، جب سے ہوش سنبھالاہے ، مقبوضہ کشمیر میں ایسا ظلم نہیں دیکھا ۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی بجائے دنیاکومودی کااصل چہرہ دکھاناچاہئے ، پورے مقبوضہ کشمیر کوجیل بنادیا گیاہے ۔